Monday 6 August 2012

Masala Qurbani with Saif-e-Yazdani (مسئلہ قربانی مع سیف یزدانی)

Qrb_Yzd 

قربانی تقوی ورع اور تقرب خداوندی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، اور اس میں صرف مادی نقطہ نظر ہی ملحوظ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اعلی درجہ کی روحانی عبادت ہے جس سے متقی اور غیر متقی کا فرق نمایا ں ہوتا ہے۔ لیکن کچھ عرصہ سے خواہش زدہ طبقوں کی جانب سے جن مسائل کو اپنی تحقیق کا تختہ مشق بنایا گیا ہے ان میں ایک قربانی جیسی عظیم عبادت بھی ہے۔اس مختصر رسالہ میں مولف مرحوم نے قرآن کریم ، اور صحیح احادیث اور ٹھوس تاریخی حوالوں سے ثابت کیا ہے کہ قربانی حاجی اور حرم شریف کے ساتھ مخصوص نہیں جیسا کہ ایک مخصوص خواہش زدہ طبقہ کا خیال ہے، نیز ٹھوس دلائل سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ قربانی کے دن صرف تین ہی ہے اور یہی آئمہ ثلاثہ اور جمہور سلف و خلف کا مسلک ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو صحیح بات سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ، آمین ثم آمین۔

No comments:

Post a Comment